Spicy Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 3338

اسپائسی سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3338

Spicy Salad Recipe In Urdu

اشیاء:
سفید لوبیا دو کپ
لال لوبیا دو کپ
کابلی چنے دو کپ
شملہ مرچ ایک عدد
مولی چھ عدد
ہری پیاز ایک کھانے کا چمچہ(چوپ کر لیں)
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچہ
زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
لہسن کے جوے ایک عدد(کوٹ لیں)
ہاٹ پیپر سوس چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
لال لوبیا، سفید لوبیا اور چنوں کو ابال لیں اور جب گل جائیں تو پانی نتھار کر ایک پیالے میں نکال لیں۔ شملہ مرچ کے بیچ نکال کر ترچھا کاٹ لیں۔ مولی کے باریک قتلے کاٹ لیں، اب ان سبزیوں میں لوبیا، چنے، اور ہری پیاز شامل کر لیں۔ ایک پیالے میں زیرہ کیچپ، تیل، سرکہ، لہسن ڈال کر مکس کر لیں۔ اس کے بعد تھوڑا سا نمک اور ہاٹ پیپر سوس شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس کو لوبیا مکس پر ڈال دیں۔ 1گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے سرو کر یں۔

متعلقہ پکوان

(4323) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Salads - مزید سلاد

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Spicy Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Spicy Salad is a Salads, and listed in the salad. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.