Thai Crispy Noodles Recipe In Urdu

تھائی کرسپی نوڈلز بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Thai Crispy Noodles, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Thai Crispy Noodles is a Continental Dishes, and listed in the european dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Thai Crispy Noodles Recipe In Urdu

اجزاء:
رائس نوڈلز ایک پیکٹ
انڈے دو عدد
کٹا ہوا لہسن دو کھانے کے چمچے
جھینگے کپ
بغیر کانٹے کی مچھلی کپ
مچھلی کی یخنی کپ
کٹی ہوئی ہری پیاز چار کھانے کے چمچے
کٹی ہوئی شملہ مرچ دو کھانے کے چمچے
تلنے کے لئے تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں نوڈلز ڈال کر تل لیں سنہرا ہونے پرنکال لیں چھلنی کی مدد سے نکا لیں بعد میں کسی اخبار پر پھیلا دیں۔ انڈے پھینٹ لیں اور اسی تیل میں ڈال کر جلدی سے نکال لیں پھر تلے ہوئے انڈے کو کانٹے کی مدد سے باریک کر لیں۔ انڈے اورنوڈلز تیار کرنے کے بعد ایک سوس پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر پیاز، لہسن اور شملہ مرچ ڈال کر ہلکا سا تل لیں۔ پھر اس میں مچھلی اور جھینگے ڈالیں بعد میں یخنی شامل کر کے گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب مچھلی گل جائے تو نوڈلز اور انڈے بھی ملا دیں۔ ایک بڑی ڈش میں نکال کر تیار کیے ہوئے سوس کے ساتھ پیش کر یں۔

متعلقہ پکوان

(5240) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Continental Dishes - مزید متفرق کونٹینینٹل تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب