KFC Fried Chicken Recipe In Urdu

کے ایف سی چکن بنانے کی ترکیب

KFC Fried Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

14 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

کیلوریز‎

246 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 برائیلر چکن ایک کلو کے قریب گوشت
2 میدہ 1-1/4 پیالی
3 نمک ایک چھوٹا چمچ
4 سیاہ مرچ تازہ پسی ہوئی ایک چٹکی
5 بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ (اوپر سے برابر کرکے)
6 انڈہ ایک عدد
7 دودھ 3/4 کپ (پونا کپ)
8 گھی یاتیل تلنے کے لیے
9 لہسن دو جوے
10 سفید زیرہ پسا ہوا 1/2 چمچ (چائے والا چمچ)

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پسند کے مطابق گوشت کے ٹکڑے کاٹ لیں
  2. 2 دھو کر چھلنی میں ڈال دیں
  3. 3 تمام پانی نچڑ جائے اور زیرہ بھی ساتھ ڈال کر گوشت کو ہلائیں
  4. 4 دم پر رکھیں
  5. 5 گوشت نرم ہوجائے تو کسی ڈش میں پھیلا کر ٹھنڈا کرلیں
  6. 6 پھر فریج کے برف والے خانے میں رکھیں
  7. 7 بہتر یہ ہے کہ ایک روز پہلے گوشت نرم کرکے رکھ لیں
  8. 8 ورنہ تین چار گھنٹے ضرور رکھیں
  9. 9 اس طرح گوشت بہت خستہ ہوجاتا ہے
  10. 10 عین تلنے سے پہلے میدے میں نمک، بیکنگ پوڈر، انڈا اور دودھ ڈال کر پھینٹ لیں
  11. 11 اب کڑاہی یا فرائی پین میں گھی یا تیل گرم کریں
  12. 12 چکن کے ٹکڑے میدے کی پیسٹ میں ڈبو کر تلیں
  13. 13 آنچ درمیانی ہو
  14. 14 ایک وقت میں زیادہ ٹکڑے نہ ڈالیں
  15. 15 جب سرخ ہوجائیں تو نکال کر چھلنی میں ڈالتی جائیں تاکہ تمام گھی نچڑ جائے
  16. نوٹ

  17. 1 اگر ایک سے زیادہ چکن فرائی کرنے ہوں تو تل کر ہلکے تاؤ میں اوون میں رکھ دیں
  18. 2 گرم بھی رہیں گے اور خستہ بھی ہو جائیں گے
  19. 3 اس طریقے سے چکن کو گلا کر ٹھنڈا کرکے آپ فریزر میں رکھ سکتی ہیں
  20. 4 جب چاہیں تل کر استعمال کرسکتی ہیں
  21. 5 اسے ٹماٹر ساس کے ساتھ کھانے سے لذت بڑھ جاتی ہے

متعلقہ پکوان

(6824) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fast Food - مزید فاسٹ فوڈز

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of KFC Fried Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. KFC Fried Chicken is a Fast Food, and listed in the Fast Food. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 14 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.