Aloo Ki Tikiyan Tips in Urdu - Aloo Ki Tikiyan Totkay

آلو کی ٹکیاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Ki Tikiyan Recipe In Urdu


اجزاء:
آلو ابلے ہوئے (ان کا چھلکا اتار کر کچلیں ) 450گرام
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) ایک چمچہ
ہری مرچ (کٹی ہوئی) دو عدد
گھی (تلنے کے لئے) حسب منشا
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
ایک چھوٹی پیاز کتری ہوئی
ادرک تازہ (پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
پہلے آلوؤں میں نمک ،گرم مصالحہ، کترا ہوا دھنیا ،پیاز ،ہر ی مرچ اور ادرک کو خوب اچھی طرح ملا لیں۔ اس آمیزے کو برا بر کے حصوں میں تقسیم کر لیں ہرحصے کی گول موٹی ٹکیاں بنا لیں۔ اب ایک فرائی پین میں تھوڑا گھی گرم کر لیں ۔ اس میں آلو کی ٹکیاں تلیں ۔ ہر حصے کو تقریباََ چار منٹ تک اس طرح سینکیں کہ بادامی ہو جائے ۔ اب ان سینکی ہوئی ٹکیوں پر چاٹ مصالحہ چھڑک دیں اور چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Potato - مزید