Aloo Keemay Kay Koftay Tips in Urdu - Aloo Keemay Kay Koftay Totkay - Tip No. 2481

Urdu Totkay Aloo Keemay Kay Koftay آلو قیمے کے کوفتے (Tip No. 2481) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Keemay Kay Koftay Recipe In Urdu

آلو قیمے کے کوفتے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2481

اشیاء:
قیمہ(بھنا ہوا) ایک کپ
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ
کارن فلور /میدہ چار ٹیبل سپون
آلو(ابلے ہوئے) ایک کلو
انڈے دو عدد
خشک دھنیا ایک ٹی سپون(کٹا ہوا)
کالی مرچ آدھا چمچہ چائے کا
پیاز(چوکور کٹی ہوئی) ایک عدد
انڈے چھ عدد
املی کا پانی دو ٹیبل سپون
ہرا مصالحہ چوتھائی کپ
آئل حسب ضرورت
ترکیب:
آلوؤں کو مسل لیں(قیمہ، انڈے، میدہ اور ڈبل روٹی کے چورے کے علاوہ )اور تمام مصالحہ ملا دیں۔ چار انڈے سخت ابال لیں اور کانٹے سے پیس لیں۔ آلوؤں کے مصالحہ ہاتھ میں لے کر ان میں قیمہ اور انڈوں کا چورا ڈال کر گول کر لیں۔ تلنے کا آمیزہ بنا کر کوفتے ان میں ڈبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں۔ ایک ایک کر کے گرم تیل میں ڈالتے جائیں۔ سنہری ہو جائیں تو اتار لیں۔ جاذب کاغذ پر خشک ہونے دیں۔

More From Potato