Bakray Ki Raan Tips in Urdu - Bakray Ki Raan Totkay

بکرے کی ران کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bakray Ki Raan Recipe In Urdu

اشیاء:
بکرے کی ران ایک عدد
گھی ایک پاؤ
ادرک آدھا پاؤ
لہسن چار پوتھی
سرخ مرچ حسب ذائقہ
دہی ایک پاؤ
سرکہ پچاس گرام
انجیر یا پپیتا پچاس گرام
چرونجی چار چمچ
سونف ایک ماشہ
سونٹھ دو ماشے
گرم مصالحہ سفوف ایک ماشہ
ترکیب:
ران کو خوب دھو کر کانٹے سے گود لیں۔ پھر سرکہ چھڑک دیں اور نمک بھی لگا دیں دہی کا پانی ململ کے کپڑے میں ڈال کر نکال دیں اور تمام مصالحہ زعفران ،گرم مصالحہ کا خشک پاؤڈر چار ماشہ، گھی میں ملا کر ران کو اس مصالحے میں خوب ملا دیں دو گھنٹے تک ران کو اس مصالحے میں رکھ چھوڑ یں۔ دو گھنٹے بعد ران کسی کڑھائی میں ڈال کر ہلکی آنچ پرپکا ئیں، پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں کیونکہ گوشت پپیتے یا انجیر سے گل جاتا ہے پھر بھی اگر ضرور ت ہو تو گرم پانی کا چھینٹا دے دیں۔ جب ران تیار ہو جائے تو ڈش میں نکالیں اور اوپر ہرا دھنیا ،ٹماٹر اور پیاز کے ٹکڑے سجا دیں نہایت لذیذ ڈش تیار ہو گی۔

More From Gosht Aur Beef - مزید