Orange Mayo Chicken Tips in Urdu - Orange Mayo Chicken Totkay - Tip No. 6644

Urdu Totkay Orange Mayo Chicken اورنج مایو چکن (Tip No. 6644) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Orange Mayo Chicken Recipe In Urdu

اورنج مایو چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6644

چکن کی ڈرم اسٹک کو اچھی طرح صاف دھو کر ان پر کٹ لگا لیں اور نمک اور پیپریکا چھڑک دیں۔
پھر بیکنگ برش یا انگلی کی مدد سے کوکنگ آئل لگا دیں۔چکنی کی ہوئی بیکنگ ٹرے میں باریک کٹے ہوئے کینو کے قتلے رکھیں پھر ان پر چکن ڈرم اسٹک رکھ دیں۔
مایونیز میں دو کھانے کے چمچ کینوں کا رس ملا کر فریج میں رکھ دیں۔
فرائنگ پین میں چند قطرے کوکنگ آئل ڈال کر اس میں کینو کا رس،لہسن اور کالی مرچ ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
پھر چولہے سے اتار کر اس مکسچر کو برش سے چکن پر لگائیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180Cپر رکھ دیں۔
دس سے بارہ منٹ بعد چکن کو پلٹ کر دوبارہ سے کینو کا ساس لگا کر اوون میں رکھیں ۔دس سے پندرہ منٹ بعد چھری سے چیک کریں کہ چکن اندر سے مکمل پک چکا ہوا تو اسے اوون سے نکال لیں۔
چکن کو اورنج ساس والے پین میں ڈال کر ڈھک دیں(اگر چکن میں کچا پن محسوس کریں تو ساس کے ساتھ پانچ سے سات منٹ مزید پکا لیں)اور گرم اوون میں ٹماٹر اور شملہ مرچ کے چوکور ٹکڑوں کو چار سے پانچ منٹ کے لئے گرل کرکے نکال لیں۔

More From Murgh Pakwan