Til Wali Murghi Tips in Urdu - Til Wali Murghi Totkay - Tip No. 6587

Urdu Totkay Til Wali Murghi تِل والی مرغی (Tip No. 6587) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Til Wali Murghi Recipe In Urdu

تِل والی مرغی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6587

باریک ہری مرچوں میں بھنا ہوا زیرہ اور لیموں کا رس ملا کر پیس لیں،اس میں نمک،ادرک لہسن،لال مرچیں اور سویا ساس ڈال کر ملا لیں۔
چکن کو صاف دھو کر تیار کئے گئے مصالحے سے میرینیٹ کرلیں اور فریج میں رکھ دیں۔
تین سے چار پیاز کو باریک چوپ کرلیں اور ایک چوتھائی پیالی کوکنگ آئل میں نرم ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب چکن گلنے پر آجائے تو اس میں موٹی کٹی ہوئی پیاز،ٹماٹر اور لمبائی میں کٹی ہوئی بڑی ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
سبزیاں ہلکی سی نرم ہو جائے تو تل کو ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں فرائی کرکے چکن میں ڈال دیں اور ملا کر چولہے سے اتار لیں۔

More From Murgh Pakwan