Golden Cake Tips in Urdu - Golden Cake Totkay - Tip No. 5044

Urdu Totkay Golden Cake گولڈن کیک (Tip No. 5044) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Golden Cake Recipe In Urdu

گولڈن کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5044

ایک بڑے پیالے میں مکھن ڈال کر خوب پھینٹیں
اب چینی ڈالتی جائیں اور پھینٹتی جائیں
جب تمام چینی ڈال لیں اور ماوا سفید ملائی کی طرح ہوجائے تو ایک انڈا ڈال کر پھینٹیں
پھر دوسرا ڈال کرپھینٹیں
اس کے بعد تھوڑا سا میدہ (تقریبا تیسرا حصہ) اوپر چھڑک کر بہت نرم ہاتھ سے یا چوڑے چمچ سے ملائیں
اس کے بعد دودھ کا تیسرا حصہ ڈالیں اور نرم ہاتھ سے ملائیں
آپ ذہن میں یہ خیال رکھیں کہ آپ کا ہاتھ پھولوں میں ہے ذرا سے دباؤ سے پھول مسلے جائیں گے
کیونکہ سخت ہاتھ سے ماوے سے ہوا خارج ہوجائے گی
پیالے کو گھما کر تمام ماوا اندر کی طرف کرتی رہیں
اسی طرح تمام دودھ اور میدہ ڈال دیں
یاد رکھیں شروع میں بھی میدہ اور آخر میں بھی میدہ ڈالنا ہے
اب خوشبو ڈال کر آہستہ سے ملائیں
پھر اس ماوے کو آپ کسی گھی سے چپڑے ہوئے سانچے میں پہلے ہلکا سا میدہ چھڑک کر ڈال لیں
سانچے میں پہلے ہلکا سا میدہ چھڑک کر ڈال لیں
سانچے کا نیچے والا آدھا حصہ ہی ماوے سے بھرنا چاہیے کیونکہ پک کر کیک اوپر تک آجائے گا
ماوے کو چمچ سے سانچے کی چاروں طرف اونچا کردیں اور درمیان میں تھوڑا نیچے ہو پک کربرابر ہوجائے گا
کیک اندر رکھنے سے بیس منٹ پہلے اوون کوگرم کریں
اس کیک کے لیے درمیانہ تاؤ یعنی 350F ہونا چاہیے
تقریباََ ایک گھنٹے میں کیک تیار ہوجائے گا
ایک صاف خشک چھری لے کر درمیان میں ڈال کر دیکھیں
اگر چھری صاف نکلے تو کیک تیار ہے
نوٹ:
اس کیک میں آپ کشمش بھی ڈال سکتی ہیں
1/2 کپ کشمش دھو کر کپڑے سے خشک کرلیں اور تھوڑا میدہ اوپر چھڑک لیں تاکہ کشمش خشک ہوجائے
جب ماوا سانچے میں ڈالنے لگیں تو خوشبو کے ساتھ یہ تیارکی ہوئی کشمش ڈال کر بہت ہلکے ہاتھ سے ملادیں

More From Baked Dishs