Jhinga Bhindi Tips in Urdu - Jhinga Bhindi Totkay - Tip No. 1892

Urdu Totkay Jhinga Bhindi جھینگا بھنڈی (Tip No. 1892) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bhindi Okra in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Jhinga Bhindi Recipe In Urdu

جھینگا بھنڈی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1892

اجزاء:
جھینگے کلو(صاف کر کے دھو کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں)
بھنڈیاں کلو(دھو کر خشک کر لیں اور کاٹ لیں)
پیاز(بڑی) دو عدد
لہسن چار جوے
ثابت لال مرچ بارہ عدد
ہری مرچ دو عدد
نمک حسب ذائقہ
سویا سوس دو کھانے کے چمچے
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچے
دہی دو کھانے کے چمچے
چینی ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے(باریک کٹا ہوا)
تیل کپ
ترکیب:
پیاز، لہسن، ہری مرچ اور لال مرچ پیس لیں، تیل گرم کر یں اوریہ مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پر بھونیں۔ اس کے بعد جھینگے ڈال کر فرائی کر یں جب جھینگے اچھی طرح بن جائیں تو بھنڈیاں ڈال کر لیموں کا رس ،سویا سوس، دہی اورنمک ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ 15منٹ بعد دیکھیں بھنڈی گل گئی ہو اور تیل الگ ہو رہا ہو تو تیار ہے مزید دو منٹ بھونیں اور سرونگ ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا چھڑک لیں۔ اور گرم گرم روغنی نان کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Bhindi Okra