Kadu Kabab Tips in Urdu - Kadu Kabab Totkay - Tip No. 2129

Urdu Totkay Kadu Kabab کدوکباب (Tip No. 2129) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kadu Kabab Recipe In Urdu

کدوکباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2129

اشیاء:
کدو آدھ کلو
بھنا ہوا بیسن ڈھائی تولہ
لونگ ایک ماشہ
کالی مرچ ایک ماشہ
الائچی ایک ماشہ
زیرہ برائے نام
جوز پھل بالکل ذرا سا
جاوتری برائے نام
تیز پات ایک عدد
مرچ سرخ حسب ذائقہ
پسا ہوا دھنیا ایک تولہ
پیاز آدھ پاؤ
ادرک ایک گانٹھ
ہرا دھنیا حسب ذائقہ
پو دینہ حسب ذائقہ
ترکیب:
کدو لے کر چھلکا اتار لیجئے خیال رہے کہ کدو پکا ہوا نہ ہو اس کے بعد اس کے ٹکڑے کاٹ کر گود لیجئے اور پھر پانی میں لیموں ملا کر بھگو دیجئے ایک گھنٹہ بعد صاف پانی سے ان قتلوں کو دھو لیجئے سب اشیاء کو باریک پیس لیں اور تھوڑا سا دہی اور ایک یا دو انڈے کی سفیدی زردی پھینٹ کر ملا دیجئے پھر بھنے ہوئے چنے کی دال ذراسی پیس کر رکھ لیں۔ چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا کر کباب کی طرح بنا لیں اور چنے کا آٹا دونوں طرف لگا لگا کر گھی میں احتیاط سے تل لیں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu