Kaleji Paratha Roll Tips in Urdu - Kaleji Paratha Roll Totkay - Tip No. 3368

Urdu Totkay Kaleji Paratha Roll کلیجی پراٹھا رول (Tip No. 3368) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kaleji Paratha Roll Recipe In Urdu

کلیجی پراٹھا رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3368

اشیاء:
کلیجی کلو(چھوٹے پیس کر لیں)
لہسن ، ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے
سرخ مرچ (کُٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
دہی(پھینٹ لیں) کپ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
پیاز ایک عدد(درمیانی)(براؤن کی ہوئی)
نمک حسب ذائقہ
تیل چار کھانے کے چمچے
فروزن پراٹھا حسب ضرورت
پیاز دو عدد(لچھے کاٹ لیں)
ہرا دھنیا، پو دینہ کپ(باریک کاٹ لیں)
بٹر پیپر حسب ضرورت
ہری چٹنی حسب ضرورت
ترکیب:
کلیجی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اس میں لہسن، ادرک پیسٹ، کُٹی سرخ مرچ، دہی، گرم مصالحہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، براؤن کی ہوئی پیاز چورا کر کے مکس کر یں، نمک ڈالیں اور میرینیٹ ہونے کے لئے ایک گھٹنے تک رکھ دیں۔کلیجی کو کانٹے سے اچھی طرح گودلیں۔ایک پتیلی میں تھوڑا تیل گرم کر کے میرینیٹ کی ہوئی کلیجی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکا کر اچھی طرح بھون لیں اور کوئلے کا دھواں دے دیں۔ فروزن پر اٹھوں کو سنہرا ہونے تک تل لیں۔ اب پراٹھوں میں بھونی ہوئی کلیجی ڈال دیں پیاز، ہرا دھنیا، پو دینہ ڈال دیں۔ ہری چٹنی ڈال کر بٹر پیپر میں رول کر کے سرو کر یں۔ مزیدار کلیجی پراٹھا رول تیار ہے۔

More From Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka