Kofta Flowers Tips in Urdu - Kofta Flowers Totkay - Tip No. 6732

Urdu Totkay Kofta Flowers کوفتہ فلاورز (Tip No. 6732) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kofta Flowers Recipe In Urdu

کوفتہ فلاورز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6732

قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں،اچھی طرح خشک ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن،نمک اور دہی ملا کر رکھ دیں۔
پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں لال مرچ،بھنا کٹا دھنیا زیرہ اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور اس میں یخنی ڈال کر ابال آنے دیں۔
ابال آنے پر اس میں قیمہ ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔جب قیمے کا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں کارن فلار چھڑک لیں تاکہ قیمہ آپس میں چپکتا سا ہو جائے۔چولہے سے اتار کر اس میں اجوائن چھڑک کر ٹھنڈا کر لیں۔
سموسے کی چوکور پٹیاں لے لیں اور ہر پٹی میں قیمے کو ایک گول چمچ میں لے کر دوسرے چمچ کی مدد سے کوفتے کی شکل میں پٹی کے درمیان میں رکھ دیں۔
انڈے کی سفیدی کو قیمے کے کناروں پر لگائیں اور سموسے کی پٹی کو چاروں طرف سے اٹھا کر درمیان میں دبا دیں تاکہ اس کے کنارے پھول کی پتیوں کی طرح کھل جائیں۔
انڈے کی زردی کو ہلکا سا پھینٹ کر اس تیار کئے ہوئے پھول پر برش سے لگا دیں اور کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں چکنی کی ہوئی مفن ٹرے میں ان کوفتہ فلاورز کو رکھ کر بیس سے پچیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔

More From Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka