Naan Korma Tips in Urdu - Naan Korma Totkay - Tip No. 7798

Urdu Totkay Naan Korma نان قورمہ (Tip No. 7798) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Naan Korma Recipe In Urdu

نان قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7798

بادام، پستوں کو باریک پیس لیں۔گوشت کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں۔

پین میں آدھی پیالی کوکنگ آئل ڈال کر ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں، جب کڑکڑانے لگے تو ایک چمچ ادرک لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کر لیں۔

پھر اس میں پیاز، آدھی پیالی دہی، ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، لال مرچ اور گوشت ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گھی علیحدہ ہو جائے۔

علیحدہ سے فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل کو گرم کر کے اس میں ایک چمچ ادرک لہسن کو فرائی کریں، پھر اس میں پسے ہوئے بادام، پستے ڈال دیں۔

بقیہ دہی ڈال کر ملائیں اور اس مکسچر کو گوشت میں شامل کر دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

پانی خشک ہونے پر ہلکا سا ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ مزید پکا لیں۔

ہر ایک تندوری نان کے آٹھ سے بارہ ٹکڑے کر لیں اور اس پر برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگا دیں، چاہیں تو اسے تین سے چار منٹ گرم اوون میں رکھ کر سنہرا کر لیں یا گرل پین پر ہلکا سا گرل کر لیں۔

گرم گرم ڈش میں نکال کر گرل کئے ہوئے نان کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔

More From Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma