Kachay Keemay Kay Kabab Tips in Urdu - Kachay Keemay Kay Kabab Totkay

کچے قیمے کے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Kachay Keemay Kay Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ آدھ کلو(مشین کا)
انڈا ایک عدد
سرکہ دو ٹیبل سپون
گرم مصالحہ(پسا ہوا) دو چائے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ(پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
ڈبل روٹی تین سلائس
تین یا گھی حسب ضرورت
ترکیب:
ڈبل روٹی کے ٹکڑے کر کے پانی میں بھگو دیں نرم ہونے پر ہاتھ سے دبا کر سارا پانی نکال دیں۔ قیمہ دھو کر اس میں گرم مصالحہ، نمک، سرخ مرچ اور سرکہ اور بھیگی ہوئی ڈبل روٹی ملا کر ایک گھنٹہ رکھ دیں بعد میں انڈاملا دیں۔ قیمے کی چھوٹی ٹکیاں کباب کی شکل میں بنا لیں۔ تیل یا گھی میں ہلکی آنچ پر تل لیں۔ براؤن ہو جانے پر اتار لیں اور جاذب کاغذ پر رکھیں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید