Sardar Ki Machli Tips in Urdu - Sardar Ki Machli Totkay - Tip No. 3144

Urdu Totkay Sardar Ki Machli سردار کی مچھلی (Tip No. 3144) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fillet Fish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sardar Ki Machli Recipe In Urdu

سردار کی مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3144

اشیاء:
مچھلی دوکلو(رہو) (چوڑے چوڑے قتلے کروالیں)
برف یا ٹھنڈا پانی ایک لیٹر
اجوائن ایک ٹیبل سپون
کُٹی مرچ ڈیڑھ ٹیبل سپون
نمک دوٹی سپون
سرکہ دو ٹیبل سپون
بیسن آدھا کلو
لہسن پسا ہوا ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔مچھلی کے قتلوں کو نمک اور لہسن لگا کر ٹھنڈے پانی میں ڈال کر پورے دن اور پوری رات کے لئے فریج میں رکھیں۔ دوسرے دن سادے پانی میں دو بڑے چمچ سرکہ ڈال کر دھو لیں تاکہ اس کی بوختم ہوجائے گی۔
2۔ایک بڑے تسلے میں بیسن لیں اور پانی ڈال کر گھول لیں اس میں تھوڑے سے نمک کے علاوہ اجوائن اور کُٹی لال مرچ ڈال کر خوب مکس کر یں اور پھر مچھلی کے قتلوں کو اس میں خوب مکس کر کے دو سے تین گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
3۔ایک بڑے تسلے میں تمام تر پیسز چن کر رکھیں تاکہ ہوا لگے اور مصالحہ اور بیسن اندر رچ چائے۔ سرسوں کا تیل خوب پکالیں اور اس میں آدھی پکی مچھلی فرائی کرکے نکال لیں اور ہوا میں رکھیں جب کھانا ہو تو دوبارہ فرائی کر کے کھائیں۔ ساتھ میں آلو بخارے کی چٹنی اور نان بھی سرو کر یں۔

More From Fillet Fish