Tulli Machli Tips in Urdu - Tulli Machli Totkay - Tip No. 1658

Urdu Totkay Tulli Machli تلی مچھلی (Tip No. 1658) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fillet Fish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tulli Machli Recipe In Urdu

تلی مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1658

اجزء:
مچھلی ( روہو، سرمئی یا پمفرٹ) 1000گرام
بیسن 250گرام
کالی مرچ (پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
ہری مرچ(پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
ٹماٹر دو عدد
ڈبل روٹی کا چورا تھوڑ اسا
ہلدی(پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
سرخ مرچ( پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا (پسا ہوا) دو چائے کے چمچ
تیل تلنے کے لئے
لیموں ایک عدد
ترکیب:
مچھلی کو دھو کر مناسب سائز کے قتلے کاٹ لیں۔ ایک چائے کا چمچہ نمک، ہلدی میں ملا کر مچھلی کے قتلوں پر لگا دیں اور پندرہ منٹ کے لئے الگ رکھ دیں۔ پھر پانی سے اچھی طرح قتلوں کو دھو لیں۔ بیسن اور ڈبل روٹی کے چورے کو آدھ سیر پانی میں ملا کر خوب پھینٹیں ۔ پھر اس میں نمک ،سرخ مرچ، کالی مرچ، پسا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچ پسی ہوئی ملا دیں اور پھر دوبارہ پھینٹیں ۔ کڑھائی میں خوب تیل گرم کر یں۔ مچھلی کے قتلوں کو کاغذ سے خشک کر لیں۔ پھر پھینٹے ہوئے آمیزے میں ڈبو کر تیل میں ڈال دیں۔ سات سے دس منٹ میں جب چاروں طرف سے سنہری ہو جائیں تو نکال لیں۔ ٹماٹر اور لیموں کے ٹکڑے کاٹ کر فرائی مچھلی کے ساتھ سجائیں۔

More From Fillet Fish