Tandoori Chicken Masala Tips in Urdu - Tandoori Chicken Masala Totkay - Tip No. 1526

Urdu Totkay Tandoori Chicken Masala تندروی چکن مصالحہ (Tip No. 1526) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chargha, Chicken Steamed And Broasted Chicken in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tandoori Chicken Masala Recipe In Urdu

تندروی چکن مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1526

اشیاء:
پکا ہو اتندروی چکن ایک کلو
پیاز دو عدد جوئے
کھٹی کریم دو تہائی
پسے ہوئے بادام چار کھانے کے چمچ
بھنے اور کٹے ہوئے بادام کپ
نمک حسب ذائقہ
گھی چار کھانے کے چمچ
ادرک نصف انچ کا ٹکڑا
پسی ہوئی چھوٹی الائچی ایک چائے کا چمچ
گرم یخنی ایک کپ
دودھ دو کھانے کے چمچ
زعفران کے ریشے چائے کا چمچ
سرخ مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ
ترکیب:
پیاز باریک کاٹ لیں۔ ادرک اور لہسن کا چھلکا اتار کر پیس لیں۔ ہلکی آنچ پر گھی گرم کر یں اور پیاز ڈال کر فرائی کر لیں۔ جب پیاز کی رنگت بھوری ہو جائے تو ادرک اور لہسن ڈال کر مزید دو منٹ تک فرائی کریں۔ اس کے بعد الائچی ،دار چینی، مرچ اور نمک ڈال کر ایک منٹ اور فرائی کر یں۔ اس دو ران چمچ برابر چلاتی رہیں۔ کھٹی کریم کو کانٹے کی مدد سے پھینٹیں یہاں تک کہ یہ اس کے دانے اور پھٹکیاں خیم ہو کر کریم بالکل ہمورا ہو جائے۔ پھینٹنے کے دوران آدھی یخنی ملا دیں۔اس آمیزے کو فرائی کیے پیاز وغیرہ میں ملا دیں اور گرم کر یں۔ جب ہلکا سا ابالا آجا ئے تو آنچ دھیمی کر دیں۔ بقیہ یخنی ملا کر ڈھانپ دیں اور دس منٹ تک پکنے دیں۔ اس کے بعد پسے ہوئے بادام چھڑک کر چمچ کی مدد سے اچھی طرح یکجان کر لیں اور چولہے سے اتار لیں ۔ مرغ پر ڈالنے کے لئے چٹنی تیار ہے۔ دودھ کر یں اور زعفران کے ریشوں کو دس پندرہ منٹ کے لئے اس میں ڈال دیں۔ ایک کم گہری اور چوڑی دیگچی میں تندروی چکن رکھ دیں۔ تیار کی ہوئی چٹنی کو اس پر انڈیل دیں ۔ چمچ کی مدد سے دبا کر چٹنی کا آمیزہ جس قدر نچوڑ اجاسکے نچوڑ لیں۔ ا سکے بعد زعفران ملا دودھ ریشوں سمیت اس پر چھڑک دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں ۔ دیگچی کو ڈھانپ دیں جب شوربہ ابلنے لگے تو دس منٹ تک پکنے دیں۔ اس دوران گوشت کو ایک دو مرتبہ پلٹ دیں۔ دس منٹ تک ابالنے کے بعد اتار لیں۔ تندوری چکن مصالحہ تیار ہے۔ بھنے ہوئے باداموں سے سجا کر پیش کریں۔

More From Chargha, Chicken Steamed And Broasted Chicken