Akhrot Pudding Tips in Urdu - Akhrot Pudding Totkay - Tip No. 1586

Urdu Totkay Akhrot Pudding اخروٹ پڈنگ (Tip No. 1586) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Akhrot Pudding Recipe In Urdu

اخروٹ پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1586

اشیاء:
اخروٹ کی گری ایک پاؤ
دودھ آدھا کپ
چینی آدھا کلو
کشمش آدھا چھٹانک
مکھن آدھا چھٹانک
گلاب کا عرق آدھا تولہ
انڈے دوعدد
کریم تین چمچ
ترکیب:
اخروٹ کی گری کو چند منٹ بھونئے اور باریک کر لیں۔ اس کے بعد مکھن ڈال کر بھونیں ۔ انڈے کی زردی اور سفید علیحدہ علیحدہ کر لیں۔ انڈے کی زردی اخروٹ والے آمیزے میں ملائیں اب اس مرکب کو دودھ میں ڈال کر پھینٹیں اور پھر انڈوں کی سفیدی ڈال دیں۔ اوون میں پکائیں جب مرکب گاڑھا ہو جائے تو نکال لیں اور ٹھنڈا کر لیں۔ کریم اور گلاب کا عرق ملا دیں۔

More From Baked Dishs