44کے قریب لوگ ن لیگ چھوڑنے والے ہیں
چوہدری نثارضمیرکی آوازسنیں اورن لیگ چھوڑیں تومیں ان کے ساتھ کھڑاہوجاؤں گا، نوازشریف نے اپنے والدکی قبرکوبھی خراب کیا،اپنے خاندان کی ساکھ کوخراب کیا،نوازشریف کاشہبازشریف ،چوہدری نثاراوراسحاڈارپرسے اعتماداٹھ چکا،شہبازشریف کوکبھی وزیراعظم نہیں بنائیں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گفتگو
اتوار 16 جولائی 2017 22:11
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمن اسلام سے زیادہ اسلام آبادکے قریب ہیں ،نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے توجیل جائیں گے ،میراکیس 62،63کاہے ،جس کی بناء پر22لوگ نااہل ہوئے ہیں ،احتساب کاعمل شروع ہوگیا،سب بڑے آدمی کم ہوگئے ،چوہدری نثارکوا بھی کہتاہوں کہ خراب ہوجاؤگے ،چوہدری نثارشفاف آدمی ہیں ،انہیں ضمیرکے مطابق فیصلہ کرناچاہئے ۔
شیخ رشیدنے کہاکہ شریف سمندرکھاگئے کہتے ہیں کہ ہم نے کیاکیا،جولوگ جے آئی ٹی کوگالیاں دے رہے ہیں وہ جے آئی ٹی کونہیں شریف خاندان کوگالیاں دے رہے ہیں ۔شیخ رشیدنے مولانافضل الرحمن کیلئے 1000روپے انعام کا بھی اعلان کیاہے ۔راناثناء اللہ نے جے آئی ٹی کو’’حسین انوسٹی گیشن ٹیم‘‘کہہ کرزندگی میں پہلی بارسچ بولاہے ،انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ق سے 44کے قریب لوگ ن لیگ آئے ،ن لیگ میں 8آدمی نفرت کے نشان بن گئے ہیں 44لوگ کسی بھی وقت ن لیگ چھوڑسکتے ہیں ،چوہدری نثارمردبن کرنوازشریف کے ساتھ کھڑے ہوں تومیں چوہدری نثارکے ساتھ کھڑارہوں گا،چوہدری نثاراسحاق ڈاراورشہبازشریف پرنوازشریف کااعتمادختم ہوچکا لیکن شہبازشریف کووزیراعظم نہیں بنائیں گے انہوںنے کہاکہ قوم مجھے بھی داددے ،سپریم کورٹ کے ساتھ ساتھ میں نے بھی شریف خاندان کی کرپشن سامنے لانے میں کرداراداکیا۔شیخ رشیدنے کہاکہ سپریم کورٹ کے پانچوں ججزنے کہاکہ قطری خط چھوٹاہے ،نوازشریف نے اپنے والدکی قبرکوبھی خراب کیا،ن لیگ کوتباہ کیااورخاندان کی ساکھ کوبھی خراب کیا،نوازشریف نے وقت آنے پراپنے خالوکوبھی نہیں بچایا،میں نے 60سال تیارکئے ہوئے ہیں جونوازشریف سے پوچھوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.