ووٹ کے تقدس کا پیغام عوام کے دلوں تک پہنچ چکا، اسے ملک بھر میں پھیلائیں گے، ووٹ کا احترام ہو گا تو ملک ترقی کرے گا ،
لودھراں میں عوام نے سچ کا ساتھ دیا اور مسلم لیگ (ن) کو فتح حاصل ہوئی جس پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی علامہ راغب حسین نعیمی کی دادی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
بدھ 14 فروری 2018 17:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکا ہے، مخالفین کو سوچنا چاہئے کہ وہ کیسی سیاست کر رہے ہیں، مخالفین نے جھوٹ اور منافقت کی سیاست کی اور عمران خان نے گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے صرف اس بات پر نااہل کیا گیا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی لیکن اب قوم نے اپنا فیصلہ سنانا شروع کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے لودھراں میں ہمیں عزت بخشی جس پرخدا تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، اس کی پذیرائی کیلئے لوگوں کی محبت کا مشکور ہوں، ووٹ کے تقدس کو بحال کرانے کے معاملے کو ہر جگہ لیکر جائوں گا۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کا تقدس ہونا چاہیے، 22 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے، عوام کے مینڈیٹ کا احترام سب کو کرنا چاہیے، تب ہی ملک آگے بڑھے گا۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے علامہ راغب حسین نعیمی سے ان کی دادی کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.