رنویر سنگھ کی آنے والی نئی فلم ا سمباکے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی

جمعرات 6 دسمبر 2018 18:11

رنویر سنگھ کی آنے والی نئی فلم ا سمباکے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی آنے والی نئی فلم ا سمباکے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رنویر سنگھ اور سارہ علی خان پر فلمایا گیا آنکھ مارے نامی یہ گانا 1996میں ریلیز ہونے والی فلم تیرے میرے سپنے کے گانے آنکھ مارے او لڑکا آنکھ مارے کا ری میک ہے جسے نیہا ککر، میکا سنگھ اور کمار سانو کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گانے کے لیرکس شبیر احمد نے ترتیب دیئے ہیں۔روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں ماہ 28دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔فلم میں بالی ووڈ اداکار اجے دیگون بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :