ضلعی انتظامیہ لاہور کی انفورسمنٹ ٹیموں نے شہر کے مختلف مقامات سے بڑے بینرز ، فلیکسز اور پوسٹرز کو اتار دیا

بدھ 11 جولائی 2018 19:27

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) ڈی سی لاہورکیپٹن (ر)انوار الحق کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کی انفورسمنٹ ٹیمیںشہر میں سائز سے بڑے بینرز پوسٹر ز ،سٹیمرز کو اُتارنے کا عمل جاری ہے، انفورسمنٹ ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات سے سائز سے بڑے بینرز ، فلیکسز اور پوسٹرز کو اتار دیا ،بینرز ، فلیکسز اور پوسٹرز کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر اتارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں