کنٹرولر لاہور بورڈ کا کوٹ رادھا کشن میں امتحانی سنٹر کا معائنہ،قوانین کی خلاف ورزی پر ایگزامینر اللہ رکھا کوہٹا دیا

بدھ 11 جولائی 2018 19:30

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) اعلی و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے کنٹرولر (امتحانات) پروفیسر ناصر جمیل نے گزشتہ روزیہاں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلباء کوٹ رادھا کشن میں منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ امتحان کے کیمسٹری کے عملی امتحان کا اچانک معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بورڈ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر ایگزامینراللہ رکھا کو فوری طور پر امتحانی دمہ داریوں سے ہٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں