33سالہ خدمات سرانجام دینے کے بعد ڈاکٹر جنید مرزا جنرل ہسپتال سے ریٹائرہو گئے

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:15

لاہور۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) صحت کے شعبے میں33برسوں تک خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر جنید مرزا لاہور جنرل ہسپتال سے ریٹائر ہو گئے جہاں انہوں نے اپنی سروس کی26سال گزارے اور ان کے خلاف کبھی بھی کسی قسم کی محکمانہ شکایت نہیں ہوئی بلکہ ان کا اپنے ساتھی ڈاکٹروں ،نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ اور مریضوں واُن کے لواحقین کیلئے رویہ ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے۔

ڈاکٹر جنید مرزا کے اعزاز میں جنرل ہسپتال کی تاریخ میں پہلی بار ریٹائرمنٹ کے اگلے روز ہی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس کی روایت پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر آغا شبیر علی نے ڈالی ہے۔ اس تقریب میں اُن کی خدمات کو ساتھی ڈاکٹروں نے شاندار خراج تحسین پیش کیا ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، اے ایم ایس و ڈی ایم ایس سمیت نرسنگ انتظامیہ رضیہ بانو اور رقیہ بیگم نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر آغا شبیر علی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جنید مرزا کی خدمات دوسروں کیلئے بھی رول ماڈل ہیں وہ عزت اور وقار کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں سے سبکدوش ہو کر جا رہے ہیں۔ڈاکٹر جنید مرزا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں اُن کے ساتھی ڈاکٹرز نے "عمدہ ساتھی "-اور -"شاندار کولیگ " جیسے القابات سے نوازا اور انہیں ایسا ڈاکٹر قرار دیا جو بہترین منتظم اور حس مزا ح سے بھرپور شخصیت ہیں،ڈاکٹروںنے ڈاکٹر جنید مرزا کو مستقبل کیلئے نیک اور مثبت خواہشات کا اظہار کیا اور اُن کی کامیابی کی دعا کی ،ڈاکٹر جنید مرزا کو پھولوں کی گلدستے اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر جنید مرزا جنرل ہسپتال میں ڈائریکٹر مانیٹرنگ جیسے اہم عہدے پر فائز تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں