Articles on Chaudhry Muhammad Sarwar Khan

چوہدری محمد سرور خان کے بارے میں مضامین

Chaudhry Muhammad Sarwar Khan

چوہدری محمد سرور( پیدائش:8اگست 1952ء) کو 2013ء میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے پنجاب کاگورنر چُنا۔تین بار گلاسگو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے، اور 13 سال گلاسگو مرکز کی لیبر پارٹی کی طرف سے نمائندگی کی۔[1] برطانوی پارلیمان کے پہلے مسلم رکن ہیں۔[2] ان کے بعد ان کے بیٹے انس سرور اس نشست پر منتخب ہوئے۔ گورنر نامزد ہونے کے بعد چودھری محمد سرور نے دعوی کیا کہ انہوں نے برطانوی شہریت ترک کر دی ہے (ورنہ عدالت عظمی ان کی نامزدگی منسوخ کر سکتی تھی)۔ چودھری سرور برطانیہ میں تھوک کریانہ، بنام یونائیٹڈ ہول سیل (سکاٹ لینڈ) کا کاروبار چلاتے ہیں جس سے انہوں نے لاکھوں کمائے ہیں۔[3] نواز شریف کو جب پرویز مشرف نے معزول کر کے قید کیا، تو چودھری سرور نے برطانیہ نمائندہ کی حیثیت سے مری میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ جلاوطنی کے زمانہ میں نوازشریف اور چودھری سرور کے تعلقات میں اضافہ ہوا۔ اقتدار میں واپس آ کر ان شخصی تعلقات کی وجہ سے نواز شریف نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ کی گورنری سے نوازا۔ 29 جنوری, 2015ء کو انہوں نے گورنر پنجاب کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

Read Latest articles about Chaudhry Muhammad Sarwar Khan, Full coverage on Chaudhry Muhammad Sarwar Khan with the exclusive articles & features written by top writers in Urdu. Latest News, photos and columns about Chaudhry Muhammad Sarwar Khan.

چوہدری محمد سرور خان کے بارے میں تازہ ترین اور بہترین مضامین پڑھئیے، مشہور رائٹرز کے لکھے گئے مضامین، چوہدری محمد سرور خان کے بارے میں خبریں، تصاویر اور کالم پڑھئیے۔