Sher Afgan Niazi - Urdu News

شیر افگن نیازی ۔ متعلقہ خبریں

Sher Afgan Niazi

پاکستانی سیاستدان ۔ سابق وفاقی وزیر ۔ یکم جنوری انیس سو چھیالیس کو پیدا ہوئے۔اکٹر شیر افگن نیازی نے نشتر میڈیکل کالج ملتان سے انیس سو اڑسٹھ میں ایم بی بی ایس کی سند لی اور پریکٹس کرتے رہے۔ انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز انیس سو اناسی میں ضلع کونسل سے کیا۔انیس سو پچاسی، انیس سو اٹھاسی، انیس سو ترانوے اور سنہ دو ہزار دو میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ قانون و انصاف، سماجی بہبود اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر بھی رہے۔ سنہ دو ہزار دو کا انتخاب انہوں نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر جیتا لیکن بعد میں پرویز مشرف کے بنائے گئے پیٹریاٹ گروپ میں شامل ہوئے۔ان دنوں میں قومی اسمبلی میں جب بھی وہ تقریر کے لیے اٹھتے تو پیپلز پارٹی کے اراکین لوٹا لوٹا کی آوازیں لگاتے اور شیر افگن نیازی اکثر انہیں کہتے کہ ’لوٹا بڑے کام کی چیز ہے اس کی قدر کریں۔۔ واش روم میں اس کے بنا کام نہیں چلتا‘۔ڈاکٹر شیر افگن نیازی کافی خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے اور آئینی امور پر انہیں عبور حاصل تھا۔ وہ میانوالی میں روایتی انداز میں چادر کندھے پر رکھ کر عام لوگوں میں گھل مل جاتے تھے اور بحث و مباحثے کے بڑے شوقین تھے۔جب جنرل پرویز مشرف نے چیف جسٹس کے عہدے سے افتخار چوہدری کو ہٹایا تو ڈاکٹر شیر افگن نے کھل کر اس فیصلے کا دفاع کیا۔ جس کی وجہ سے لاہور میں وکلاء نے ان پر گندے انڈوں سے حملہ کیا تھا۔انہوں نے بعد میں جنرل مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن بعد میں اس سے بھی مستٰعفی ہوگئے۔سڑسٹھ سال کی عمر میں جگر کے کینسر کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد گیارہ اکتوبر 2012 کو انتقال کر گئے۔

Latest News about Sher Afgan Niazi in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Sher Afgan Niazi. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint

شیر افگن نیازی کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ شیر افگن نیازی کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر