سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نیازی کی بارہویں برسی11اکتوبر کو منائی جائے گی

بدھ 9 اکتوبر 2024 13:46

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2024ء) سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نیازی کی بارہویں برسی11اکتوبر کو منائی جائے گی۔ڈاکٹر شیر افگن نیازی 1946ء میں پید اہوئے انہوں نے سیاست کا آغازتحریک استقلال سے کیا وہ پہلی مرتبہ 1985ء کے انتخابات میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حاجی سیف اللہ اور سابق سپیکر سیّد فخر امام کے ساتھ مل کرسیاست میں منفرد مقام حاصل کیا وہ دوسری بار1988ء میں رکن اسمبلی بنے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شیر افگن نیازی کو 1973ء کا آئین زبانی یاد تھا وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی کابینہ میںوزیر مملکت برائے پارلیمانی امور بھی رہے۔ڈاکٹر شیر افگن 1993ء میں آزاد حیثیت میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور وزیر قانون بنائے گئے۔2002ء میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے اور جنرل(ر) پرویز مشرف کے دور اقتدار میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مقرر ہوئے۔ڈاکٹر شیر افگن نیازی آئین اور قانون کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔وہ 11اکتوبر 2012ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔