Photos of Hasil Khan Bazanjo
حاصل خان بزنجو کی تازہ ترین تصاویر
حاصل بزنجو نے 70ءکی دہائی میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا۔1972ءمیں بی ایس او نال زون کے صدر اوربعدمیں تنظیم کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ 1987ءمیں بی ایس او اور بی ایس او عوامی کے اتحاد کے خلاف تنظیم سے علیحدگی اختیار کی۔ حاصل بزنجو جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے خلاف تشکیل دیئے جانے والے قوم پرست اور ترقی پسند طلباءکے اتحاد یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس موومنٹ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں ۔1985ء تحریک بحالی جمہوریت (ایم آر ڈی ) میں متحرک رہے ۔ 1988ءمیں پاکستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور نال سے انتخابات میں حصہ لیا ۔1989ءمیں والد کی وفات کے بعد پاکستان نیشنل پارٹی کی سرگرمیو ں میں زیادہ فعال ہوگئے جس کی قیادت ان کے بڑے بھائی میر بیزن بزنجو نے سنبھالی ۔ بیزن بزنجو 1990ءکے عام انتخابات قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیاب ہوئے بعد ازاں ایک نشست چھوڑ دی جس پر حاصل بزنجو نے انتخاب لڑا اور پہلی دفعہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔1996ءمیں حاصل بزنجو پاکستان نیشنل پارٹی کے صدر منتخب ہوئے ۔1997ءکے عام انتخابات میں وہ دوسری بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔جنرل پرویز مشرف کے دور میں حکومت کے خلاف تقریر کرنے کی پاداش میں انہیں کچھ عرصہ قید بھی کاٹنی پڑی۔ 2002ءمیں ان کی پارٹی اور بلوچ نیشنل موومنٹ کا الحاق ہوا اور نیشنل پارٹی کی بنیاد رکھی گئی جس کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ اور ڈپٹی آرگنائزر حاصل بزنجو منتخب ہوئے ۔ پارٹی کے پہلے کنونشن میں جنرل سیکرٹری اور دوسرے کنونشن میں سینئر نائب صدر منتخب ہوئے۔2009ءمیں بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہوئے ۔
Latest photos of Hasil Khan Bazanjo and Latest news in Urdu - Full photo coverage on Hasil Khan Bazanjo, watch photo galleries, pictures and new photos. Live updates of today Hasil Khan Bazanjo news and full coverage. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the photos via Facebook, Twitter, Whatsapp etc.
حاصل خان بزنجو کی تازہ ترین تصاویر، دیکھئے حاصل خان بزنجو کا تصویری احوال، اردو پوائنٹ کی تصاویر کے ساتھ۔ شیئر کیجئے حاصل خان بزنجو کی تصاویر، اور جانئیے ہر تصویر کے پیچھے چھپی کہانی کے بارے میں۔
حاصل خان بزنجو کی تازہ ترین خبریں
-
صادق سنجرانی کے خلاف تحریک اعتماد کے موقع پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سینیٹرز نے غداری کی تھی،سینیٹر طاہر بزنجو کا ایوان بالا میں انکشاف
-
ح*نال میں بڑے بڑے سیاسی خاندانوں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
-
۵پنجگور خدابادان عیسی وشبود سراوان میں بی این پی عوامی کے پرانے رفقاء پارٹی چھوڑ کر نیشنل پارٹی میں چلے گئے
-
’نوازشریف ماضی کی غلطیاں نہ دوہرائیں، بیساکھیوں والی حکومت لولی لنگڑی سے بدترہوگی‘
-
پاکستان مسلم لیگ ن اور نیشنل پارٹی کا مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
نوشکی،بی این پی رہنما سید قاسم شاہ ، عبدالقادر بلوچ ، سیاسی و قبائلی رہنما میر لیاقت علی بادینی ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شامل
-
/ہوشاپ اور کولواہ کے نامور شخصیت میر عارف مرادکولواہی نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی (سابقہ باپ)سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا
-
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کااظہارکرتے ہوئے ہوشاپ اور کولواہ کے نامور شخصیت میر عارف مرادکولواہی نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا
-
آزادانہ ، منصفانہ ،شفاف انتخابات کرا کر حکومت عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کر نے سے ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آسکتاہے ، واجہ ابوالحسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.