اسرائیلی فوج رواں ہفتہ کے آخر تک لبنانی علاقے چھوڑ دیگی ‘اسرائیلی وزیر دفاع

بدھ 20 ستمبر 2006 13:43

مقبوضہ بیت المقدس(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی رواں ہفتہ کے آخر تک لبنان کے تمام علاقے چھوڑ دینگے اور انخلاء کا عمل مکمل ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع نے ملک کے جنوبی علاقوں کے دورے سے واپسی پر گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان سے اسرائیلی افواج کا انخلاء جاری ہے اور رواں ہفتہ کے آخر تک اسرائیلی اہلکار لبنان کے قبضے کیے گئے تمام علاقے چھوڑ دینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حالات درست سمت جارہے ہیں اور آئندہ چند روز میں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا جس سے صورتحال تبدیل ہو واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی آرمی چیف نے نئے یہودی سال کے آغاز میں لبنان سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کا امکان ظاہر کیا تھا یاد رہے کہ اسرائیل نے 12جولائی کو جنوبی لبنان پر حملہ کیا تھا اور 34روزہ حملوں کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا تھا جس کے تحت لبنان میں حالات کو کنٹرول کرنے اور تعمیر نو کے لیے عالمی امن فوج تعینات کی جائے گی اور اسرائیلی فوج لبنانی علاقے خالی کریگی۔

متعلقہ عنوان :