چین، بدعنوانی کے الزام میں کمیونسٹ پارٹی کے اعلی عہدیدار برطرف

پیر 25 ستمبر 2006 20:32

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2006ء) چینی حکومت نے شنگھائی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی رہنما کو بدعنوانی کے سیکنڈل میں ملوث ہونے کے بعد برطرف کردیا گیا ہے برطانوی ٹیلی ویژن کے مطابق چینی خبررساں ادارے نے بتایاکہ شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر چین لیانگ یو کو شہری حکومت کے پینشن فنڈز میں بدعنوانی کرنے اور غلط طریقہ استعمال کرنے کے بارے میں اعلی سطحی تحقیقات کے بعد ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا شنگھائی میں پینشن فنڈز میں خرد برد کرنے کے الزام میں متعدد سینئر اہلکار اورسرکردہ تاجروں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :