ایران یورینیم افزودگی معطل کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ، تہران امریکہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت خفیہ رکھنا چاہتا ہے ، واشنگٹن ٹائمز

منگل 26 ستمبر 2006 21:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2006ء) ایک امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ یورنیم کی افزودگی عارضی طورپر معطل کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران یورینیم کی افزودگی کا عمل عارضی طورپر معطل کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے تاہم تہران امریکہ کے ساتھ اس حوالے سے معاہدے کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے معاہدے کے تحت ایران اپنا ایٹمی پروگرام 90 دنوں کیلئے معطل کرے گا واضح رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاؤسز سولانہ اور ایران کے اعلی مذاکراتی نمائندے علی اور جانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معاہدہ طے پاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :