آڈٹ کا نظام ، احتسابی عمل اور اچھے نظم و نسق کو یقینی بنانے میں ا ہم کردار ادا کرتا ہے، شوکت عزیز ، حکومت نے شفاف پالیسیوں احتساب اور قواعد و ضوابط پر عمل یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے ،آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے بات چیت

جمعرات 28 ستمبر 2006 19:16

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 28ستمبر2006 ) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ آڈٹ کا نظام ، احتسابی عمل اور اچھے نظم و نسق کو یقینی بنانے میں ا ہم کردار ادا کرتا ہے ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سرکاری اداروں اور وزارتوں کی آڈٹ رپورٹوں کا موثر انداز میں جائزہ لے رہی ہے اور آڈٹ رپورٹوں کی تکمیل میں کمیٹی نے قابل تحسین کام کیا ہے ۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد یونس خان سے جمعرات کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے شفاف پالیسیوں  احتساب اور قواعد و ضوابط پر عمل یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے ۔

آڈیٹر جنرل نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پاکستان کو ایشین آرگنائزیشن آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشن کا آئندہ چیئرمین منتخب کیا گیا ہے اور جنرل اسمبلی کے موقع پر پاکستان یہ منصب سنبھالے گا جو 2009ء میں پاکستان میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ایک اہم ایونٹ ہے جس میں مختلف ممالک سے وفود شرکت کریں گے ۔ ملاقات کے دوران آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے امور اور حکومت کی طرف سے اکاؤنٹنگ اور آڈٹ سروسز افسران کی صلاحیت میں اضافے کیلئے اقداما ت پر تبادلہ خیال ہوا وزیر اعظم نے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے کردار کو سراہا جو وہ ریکارڈ رکھنے قواعد و ضوابط پر عمل اور سرکاری اداروں میں آڈٹ کیلئے ادا کررہا ہے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :