ایٹمی تنازع پر یورپی یونین اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت

جمعرات 28 ستمبر 2006 20:44

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2006ء) یورپی یونین اورایران نے کہا ہے کہ ایٹمی تنازع پر دوروز تک ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہائیور سولانا اور ایران کے اعلی مذاکرات کار علی لاری جانی کے درمیان برلن میں آج بات چیت کا دوسرا دور جمعرات کو ہوا علی لاری جانی نے مذاکرات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہائیور سولانا کے ساتھ ان کی بات چیت کے بعض مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ طویل اور تعمیری مذاکرات ہیں جس میں مثبت نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے دوسری جانب ہائیور سولانا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی تنازع پر مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم اب بھی بعض معاملات ایسے ہیں جن پر مزید بات ہونا باقی ہے ان کا کہنا ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے ہاؤیر سولانا نے امید ظاہرکی کہ اس ہفتے کے آخر میں ایرانی حکام سے مزید ٹیلی فونک رابطے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :