بھارتی فضائیہ کا مگ 29طیارہ گر کر تباہ ،ہوا باز محفوظ رہا

جمعرات 28 ستمبر 2006 20:49

انبالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2006ء) بھارت کا ایک مگ 29طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم ہوا باز سکوارڈن لیڈروی نائیک جان بچانے میں کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ انبالہ شہر کے قریب فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ جس مقام پر گرا وہاں قریب درجن بھر مزدور کام میں مصروف تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :