بھارت کی شمالی ریاستیں ترقی کی رفتار بڑھائیں‘ من موہن سنگھ

جمعہ 29 ستمبر 2006 14:24

چندی گڑھ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006) ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ملک کی شمالی ریاستوں کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی کی رفتا کو بڑھائیں ۔ وہ گزشتہ روز ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں شمالی ریاستوں کے وزراء اعلی اور ملک کے بڑے صنعت کاروں سے خطاب کر رہے تھے۔ من موہن سنگھ نے کہا کہ پنجاب، ہریانہ، دلی، ہماچل پردیش، اتر پردیش ، اترانچل، راجستھان اور جموں اور کشمیر جیسی ریاستیں پورے ملک کی نسبت ترقی کے عمل میں پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی ریاستیں اکثریت سے ہنگامہ آرائی کا شکار ہو رہی ہیں اور ان کے درمیان اقتصادی روک ٹوک اور تجارت کے لیئے آمد و درفت میں رکاوٹوں کی وجہ سے یہ ترقی مناسب نہیں ہو سکی ہے۔ من موہن سنگھ نے وزراء اعلی سے کہا ہے کہ ریاستوں کی بہتر ترقی کے لیئے آپس میں بجلی اور پانی جیسے بنیادی وسائل کے تقسیم کے لیئے مل کر کام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پڑھائی لکھائی کی بہتر سہولتیں، بہتر صحت اور ہنر کے بغیر نوجوان نسل کبھی آگے نہیں بڑھ پائے گی۔

اور ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ملک کی ترقی کے لیئے اس طرح کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومتیں انتخابات میں عوام کی حمایت اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیئے بڑے اعلانات سے گریز کریں اور حقیقی معنوں میں ترقی کا کام کریں۔ بڑے بڑے اعلانات سے عوامی خزانے پر زبردست بوجھ پڑتا ہے اور حکومت کو ہر برس اسی کی طرح کی اسکیموں پر اربوں روپئے غیر ضروری طور پر صرف کرنے پڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :