بحرین میں 25نومبر کو بلدیاتی اور عام انتخابات کا اعلان

جمعہ 29 ستمبر 2006 16:03

مناما (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006) خلیجی ریاست بحرین میں 25 نومبر کو بلدیاتی اور عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ بحرین کے شاہ احمد بن عیسیٰ ال خلیفہ کی طرف سے جاری شاہی فرمان کے مطابق بلدیاتی اور پارلیمانی انتخابات 25نومبر کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

پولنگ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی جبکہ ضرورت پڑنے پر 2 دسمبر کو دوبارہ پولنگ کروائی جائے گی۔ بیان کے مطابق بیرون ملک مقیم بحرین کے شہری 21 نومبر کو سفارت خانوں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :