زرعی پیداوار کے بڑھنے سے مہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی‘چوہدری کامران اسلم

اتوار 1 اکتوبر 2006 13:33

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01اکتوبر2006) پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری ریونیو چوہدری کامران اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے مابین سیم و تھورزدہ زمینوں کی بحالی کامعاہدہ زرعی ترقی اور خودکفالت کے حصول کی جانب ایک بڑا اور انتہائی ثمر آو ر قدم ہے جس سے نہ صرف سینکڑوں کاشتکار وں کو فائدہ ہو گا بلکہ زرعی پیداوار کے بڑھنے سے مہنگائی کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پنجاب کی حکومت زراعت سمیت تمام پیداواری شعبوں کے اصلاحاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے تاکہ پیداوار اور اس کے معیار کو بہتر بنا کر کسانوں و کاشتکاروں ں اور ان شعبوں سے وابستہ افراد کے حالات بہتر بنائے جائیں بلکہ اس عمل سے مہنگائی پر بھی قابو پانے میں مدد حاصل کی جا سکے- انہوں نے کہاکہ پنجاب کے طول و عرض میں جاری ترقیاتی کام اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت اور حکومت حقیقی معنوں میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے پر توجہ دے رہی ہے چوہدری کامران اسلم نے اس موقع پر اپنے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ان کے اجتماعی اور ذاتی مسائل بھی سن اور ان کے حل کے لیے فوری و ضروری کاروائی کی-

متعلقہ عنوان :