بھارت‘ چھتیس گڑھ میں تشدد کے واقعات میں 9افراد ہلاک

اتوار 1 اکتوبر 2006 16:11

رائے پور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 30ستمبر2006) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں تشدد کے واقعات میں نو افراد ہلاک ہوگئے بھارتی پولیس کے مطابق تامل باغیوں نے گزشتہ روز بیجا پور کے علاقے کنگردل میں دیہاتیوں کے مکانوں پر دھاوا بول دیا اور تین قبائلیوں کو قتل کردیا بیجا پور پولیس کے مطابق تینوں افراد کے سروں کو تن سے جدا کردیا گیا تھا دریں اثناء بھارتی پولیس نے باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا جھڑپ میں باغیوں کے دس ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :