امریکہ افغانستان میں تعلیم کے فروغ اور سکولوں کی تعمیر کے لیے 22 ملین ڈالر فراہم کرے گا‘افغان وزیر تعلیم

پیر 2 اکتوبر 2006 13:39

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 2اکتوبر 2006) امریکہ افغانستان میں تعلیم کے فروغ اور سکولوں کی تعمیر کے لیے 22 ملین ڈالر فراہم کرے گا یہ بات افغانستان کے وزیر تعلیم محمد حنیف اطمار نے بتائی - انہوں نے کہاکہ یہ امداد آئندہ پانچ سالوں میں ملے گی جس سے سکول تعمیر کئے جائیں گے -وزیرتعلیم نے امریکہ کے اپنے دورے کو مفید اور کامیاب قرار دیا اور کہاکہ تعلیم کے فروغ کے لیے سکولوں کے ساتھ ساتھ مساجد میں بھی تعلیم دی جائے گی تاکہ پسماندہ علاقوں میں خواندگی کی شرح بڑھائی جا سکے- انہوں نے کہاکہ اس وقت افغانستان میں گیارہ ملین افراد ناخواندہ ہیں-