امریکہ میں تعلیم کے خواہش مند 75فیصد پاکستانی طلبہ کو ویزے دیئے گئے ہیں امریکی ویزا افسر

بدھ 4 اکتوبر 2006 16:31

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) رواں سال کے دوران امریکہ کے لئے سٹوڈنٹ ویزا کیلئے اپلائی کرنے والے 75فیصد پاکستانی طلباء کو ویزے جاری کئے گئے یہ با ت امریکی سفارتخانے کی ویزا افسر میگن ایلگس نے بدھ کو اقراء یونیورسٹی میں امریکہ کیلئے سٹوڈنٹ ویزا پالیسی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سفارت خانے کے پولیٹیکل افسر محمد موتی والا اور یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستانی طلباء کو خوش آمدیدی کہتا ہے روں سال کے دوران امریکی سٹوڈنٹ ویزے کیلئے درخواست دینے والے پاکستانی طلباء میں سے 75فیصد کو ویزے جاری کئے گئے میگن ایلس نے کہا کہ طلباء کو امریکی تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لئے اپلائی کرتے وقت پہلے اس بات کا حتمی فیصلہ کرلینا چاہیے کہ وہ دراصل کس طرح کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں درخواست دہندگان کو کورسز شروع ہونے سے کم از کم 120 دن پہلے اپلائی کرنا چاہیے ویزا کے فارم اور دیگر دستاویزات مکمل ہونی چاہیے ویزا کی فیس 100 ڈالر ہے جو کہ ناقابل واپسی ہے مسترد شدہ درخواستوں پر اپیلیں کرنے کا حق نہیں دیا جاتا تاہم ناکام امیدوار نئے سرے سے اپلائی کرسکتے ہیں انٹرویو کے بعد عام طور 5 روز میں ویزہ مل جاتا ہے جبکہ درخواست جمع کرانے سے ویزہ ملنے میں چند ہفتوں سے چند ہفتے لگ سکتے ہیں سٹوڈنٹ ویزا کیلئے اپلائی کرنے والے طلباء امریکی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے امریکی سفارتخانے میں موجود حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :