مشرق وسطی میں امریکی تصویر بدترین شکل اختیار کرچکی ہے ترکی الفیصل

جمعرات 5 اکتوبر 2006 12:42

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) میں سعودی سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ مشرقی وسطی میں امریکہ کی تصویر اپنی بدترین شکل اختیار کرچکی ہے ایک عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں اسٹریٹجک سٹڈیز کے بین الاقوامی مرکز میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ترکی الفیصل نے امریکہ کے مشرق وسطی کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس کے لئے امریکہ کو خطے میں اپنی پالیسیوں کو صحیح کرنا ہوگا جس میں تنازع کے مرکزی سبب مسئلہ فلسطین کا حل سر فہرست ہے انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں امریکہ کی شکل بدترین روپ دھار گئی ہے سعودی سفیر نے واضح کیا کہ نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے تہران کے ساتھ براہ راشت مشاورت کو مسترد کرنا امریکہ کی بہت بڑی غلطی ہے انہوں نے عراق میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافے سے خبر دار کیا اور ساتھ ہی مغربی دنیا پر زور دیا کہ وہ مالی امداد کی ترسیل کو آسان بنا کر فلسطینی قوم کی مشکلات کو کم کرے۔

متعلقہ عنوان :