امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس فلسطین کے دورے کے بعداسرائیل پہنچ گئیں، اسرائیلی وزیر اعظم اہود المرٹ اور وزیر خارجہ زیپی لیوینی سے ملاقات

جمعرات 5 اکتوبر 2006 15:05

بیروت (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس فلسطین کے دورے کے بعد اسرائیل پہنچ گئی ہیں۔ اسرائیل میں انہوں نے وزیر اعظم اہود المرٹ اور اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم اہود المرٹ کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ کو یقین دلایا ہے کہ غزہ کے ساتھ قائم کارنی کراسنگ کو بہت جلد کھول دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے راملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ علاقے میں پائیدار امن قائم ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے درمیان ملاقات ہوگی ۔ ا ن کا کہنا تھاکہ امریکہ فلسطین کی عملی طو پر مدد کرناچاہتا ہے تاکہ تشدداور بدامنی کا شکار فلسطینی عوام کی زندگی کو آسان بنایاجاسکے بنایاجائے ۔