شمالی کورین فوجی جنوبی کوریا کی حدود میں گھس گئے، فوجی کیمپوں پر فائرنگ

اتوار 8 اکتوبر 2006 15:31

لیول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) شمالی کورین فوجیوں نے جنوبی کورین سرحد پر سخت حفاظت والے ممنوعہ علاقے میں گھس کر فوجی ٹھکانوں پر شدید فائرنگ کی جنوبی کورین فوج نے بھی جوابی کارروائی کی جھڑپ کافی دیر تک جاری رہی تاہم دونوں جانب سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کورین فوجی گزشتہ روز جنوبی کوریا کی سرحد پر سخت حفاظت والے ممنوعہ علاقے میں گھس گئے اور جنوبی کورین فوج کے کیمپوں پر شدید فائرنگ کی جوابی کارروائی پر جھڑپ کافی دیر تک جاری رہی تاہم دونوں جانب سے کسی قسم کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعہ کے بعدجنوبی کوریا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شمالی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ اگر آئندہ سرحدی خلاف ورزی کی گئی تو اس کا انتہاء سختی سے جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شمالی کورین فوجیوں کی طرف سے اس سال مئی کے بعد سرحدی خلاف ورزی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق حالیہ واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر حالات ایک بار پھر کشیدہ ہیں اور جنوبی کوریا نے اپنے فوجیوں کو الرٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :