اورکزئی ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات کو ختم کرانے کی کوششیں ناکام‘ مزید 3 افراد ہلاک،لڑائی کی وجہ سے بازار اور سکول بند‘ لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی‘ حالات مزید کشیدہ ہوگئے
پیر 9 اکتوبر 2006 13:34
(جاری ہے)
تاہم ذرائع کے مطابق جرگہ سخت کوششوں کے باوجود کامیاب نہیں ہوسکا اور فریقین کے درمیان فوری اور عارضی جنگ بندی کرانے میں ناکام رہا۔
ایک اعلی سرکاری اہلکار نے بتایا کہ اس جرگے کی ناکامی کے بعد حکومت نے کرم اور اورکزئی ایجنسی کے سابق اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس پر مشتمل ایک اور جرگہ تشکیل دیا ہے جس نے فریقین سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آٹھویں روز بھی فریقین کے مابین مسلح جھڑپیں اور بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے کے مورچوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔ عینی شاہدوں کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس سے اب تک سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 28 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔علاقے میں بدستور خوف وہراس کی فضا قائم ہے ، سکول اور بازار بند ہیں جبکہ لوگ متاثرہ علاقے سے تیزی سے نقل مکانی کررہے ہیں۔ جدید ہتھیاروں کے آزادانہ فائرنگ اور گرج کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ بازاروں کی بندش کے باعث علاقے میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ لڑائی گزشتہ پیر کے روز اس وقت چھڑ گئی تھی جب ایک فرقے کے پچاس کے قریب مسلح افراد نے لیڑی میں واقع متنازعہ مزار ’ میاں زیارت’ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر مخالف فرقے کے حامیوں نے مزار پر فائرنگ شروع کردی۔ماضی میں اس مزار پر دونوں فرقوں کے مابین کئی مرتبہ جھڑپیں ہوچکی ہیں جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.