غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف

وزیراعظم کی غزہ کے حوالے سے بات پر عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا

پیر 29 اپریل 2024 23:31

غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے آخری سیشن سے خطاب میںاپنی گفتگو کے آغاز پر ہی غزہ کی صورتحال پر بات کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔وزیراعظم کی غزہ کے حوالے سے بات پر عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ شہبازشریف نے کہاکہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اشیائے ضرورت درآمد نہ ہو سکیں۔