ایوب پارک بم دھماکے اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے دو ناکام راکٹ حملوں میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 9 اکتوبر 2006 14:57

ایوب پارک بم دھماکے اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے دو ناکام راکٹ ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی کے علاقے بھوسہ منڈی کی حدود سے ایوب پارک بم دھماکے اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے دو ناکام راکٹ حملوں میں ملوث اہم ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے بھوسہ منڈی سے گرفتار ہونے والے پچیس سالہ ندیم ولد محمد یوسف کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے وقت آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک گھنٹے تک علاقے کو گھیرے میں لئے رکھا ۔ملزم کا آبائی علاقہ تھانہ گولڑہ کی حدود مہرہ جعفر بتایا گیاہے ۔ملزم کے قبضے سے ایک بریف کیس اور ایک سیاہ رنگ پولی تھین بیگ برآمد ہوا جس سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں ۔ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :