اقوام متحدہ کی پابندیوں کے روز ایرانی قوم جشن منائے گی۔ احمدی نژاد

بدھ 11 اکتوبر 2006 01:53

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر۔2006ء) ایران کے صدر محمود احمدی نژادنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ک جانب سے ایران پر پابندیوں کے روز ایرانی قوم جشن منائے گی۔

(جاری ہے)

تہران میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا کہ جوہری مسئلہ پر بعض ممالک ایران کو اشتعال دلا رہےہیں، انہوں نے کسی ملک کا نام لیئے بغیر کہاکہ یورینیم کی افزودگٰی روکنے کے معاملہ پر ایران کے ساتھ تنازعہ کو ہوا دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جوہری مسئلہ پر ان ممالک کا موقف روز بروز کمزور جبکہ ایٹمی توانائی کے‌حصول کے لئے ایران کا موقف مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان آئندہ ہفتہ ایران کے خلاف ممکنہ پابندیوں پر غور کے لئے ملاقات کرنے والے ہیں۔