بھوپال:فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج ، دوسوشہری متاثر

اتوار 15 اکتوبر 2006 17:06

بھوپال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2006ء) وسطی بھارت کے شہر بھوپال میں ایک فیکٹری سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث 2 سو سے زائد لوگ متاثر ہوگئے ۔ گیس کے اخراج سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھوپال کے ضلع رائی سن میں ایک صنعتی پلانٹ سے اچانک نامعلوم زہریلی گیس کا اخراج شروع ہوگیا جس کے باعث دو سو سے زائد افراد متاثر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہونے والے بیش تر افراد کو سانس اور آنکھیں جلنے کی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہاہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیںآ ئندہ چند روز میں ہسپتال سے فارغ کیاجائے گا۔ تاحال یہ واضحنہیں ہوسکا کہ فیکٹری سے کونسی گیس خارج ہوئی ۔واضح رہے کہ 22 سال قبل بھوپال میں ایک امریکی فیکٹری سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث ساڑھے تین ہزار کے قریب شہری ہلاک اور ہزاروں متاثر ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :