حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت

منگل 30 اپریل 2024 17:20

حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی  ہدایت
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ حرمین کے علاوہ بیرون صحنوں میں جہاں کہیں ازدحام ہو وہاں ماسک پہنے رکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے زائرین کو ہدایت کی کہ رش کی جگہوں پر ماسک کا استعمال متعدی بیماریاں پھیلنے میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔ انتظامیہ نے کہاہے کہ زائرین حرمین کو چاہئے کہ وہ صحت کے ضوابط کی پابندی کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔